سپریم کورٹ میں 6 ججز کے خط پر آئینی درخواست دائر

0
264
سپریم کورٹ میں 6 ججز کے خط پر آئینی درخواست دائر

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کی اوپن کورٹ تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی، ایڈووکیٹ میاں داؤد نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم کورٹ کے ججز کو خط ایک طے شدہ منصوبہ لگ رہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ خط تحریک انصاف کے اشارے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے لکھا ہے، آئی ۔ایس ۔آئی کی عدالتی کارروائی میں مداخلت کے خلاف ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنے نے سارا معاملہ ہی مشکوک کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آئینی نقطہ نظام عدل سے وابستہ عام فرد بھی جانتا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل ایسے تنازعات کی تحقیقات کا ادارہ ہے کہ نہیں، اس کے باوجود ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا جو کہ عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کے مترادف ہے،عمران خان کے مقدمے کے علاوہ ججز نے خط میں کسی ایک بھی مقدمے کا واضح حوالہ اور ثبوت نہیں دیے،ججز کا خط عوام کے عدلیہ پر اعتماد کو گمراہ کرنے کے سبب ہے، یہ تو ایسے ہی کہ جو جرم کرے وہ اس کا الزام دوسروں پر لگا دے۔

ججز کے خط پر تحریک انصاف نے فوری ردعمل دیا کہ یہی ہمارا بھی مئوقف ہے، ججز کے خط سے عوام کو یہ تاثر ملا ہے کہ سپریم کورٹ سمیت پوری ملکی عدلیہ کو آئی۔ ایس۔ آئی چلا رہی ہے، جب سے چیف جسٹس آف پاکستان نے عدلیہ میں کرپٹ عناصر کے خلاف ڈنڈا اٹھایا ہے، تب سے مافیا کی نیندیں حرام ہوئی ہیں،ججز کو کھلے دل سے موقع دینا چاہیئے کہ آئیں ثبوتوں کے ساتھ اپنے الزامات کو ثابت کریں، عدلیہ میں آئی۔ ایس۔ آئی کی مداخلت کرنے یا نہ کرنے کا تنازع اب حل ہوجانا چاہیئے، جو جج یا آئی۔ ایس۔ آئی آفیسر الزام ثابت نہ کر سکے، اس کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔

Leave a reply