سپریم کورٹ میں کتنے کیسز نمٹائے گئے

0
324
سپریم کورٹ میں کتنے کیسز نمٹائے گئے

ہاٹ لائن نیوز : سپریم کورٹ آف پاکستان میں 27 نومبر سے یکم دسمبر تک 624 مقدمات نمٹائے گئے جبکہ مقدمات کی سماعت کا مقصد بیک لاگ کو کم کرنا اور فریقین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں 27 نومبر سے یکم دسمبر تک 624 مقدمات نمٹائے گئے، اس دوران 364 نئے مقدمات دائر کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس اور معزز جج صاحبان مقدمات کو تیزی سے نمٹانے اور بیک لاگ کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق مقدمات کی سماعت کا مقصد بیک لاگ کو کم کرنا اور فریقین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

Leave a reply