سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم

0
154
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم

لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے نظرثانی بورڈ نے سزا پوری کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت میں پیش کیے گئے قیدیوں میں 29 مرد اور 4 خواتین شامل تھے، جن پر غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے اور اسمگلنگ جیسے الزامات تھے۔ ان قیدیوں کا تعلق بھارت، افریقا، کینیا، بنگلادیش سمیت مختلف ممالک سے ہے۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل ہوم سیکرٹری، جیل حکام، اور دیگر متعلقہ افسران بھی عدالت میں موجود تھے۔

عدالت نے ہدایت دی کہ جن قیدیوں نے اپنی سزا مکمل کر لی ہے، انہیں فوری طور پر رہا کر کے ان کے ممالک واپس بھیجا جائے۔ ساتھ ہی غیر ملکی قیدیوں کو بہتر خوراک اور طبی سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

Leave a reply