سپریم کورٹ: عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز معطل

0
41

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ہونے والے فل کورٹ اجلاس میں عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں حالیہ اضافے کے رولز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت 1980 کے رولز کے مطابق پرانے نرخ بحال کر دیے گئے ہیں۔

اس اقدام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ اب عدالتوں میں فیسیں اور سکیورٹیز سابقہ اصولوں کے تحت وصول کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا نے عدالتی فیسوں میں اضافے کے خلاف تحریری تجاویز پیش کی تھیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ فیسوں میں اضافہ آئین کے آرٹیکل 37(ڈی) کے خلاف ہے، جو عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے کی ضمانت دیتا ہے۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو وکلا برادری اور شہری حلقوں کی جانب سے انصاف تک آسان رسائی کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply