سپریم کورٹ: ججز کی تقرری کیلیے جوڈیشل کمیشن رولز کا مسودہ جاری کر دیا گیا

0
164
سپریم کورٹ: ججز کی تقرری کیلیے جوڈیشل کمیشن رولز کا مسودہ جاری کر دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : سپریم کورٹ نے ججز کی تقرری کیلیے جوڈیشل کمیشن رولز کا مسودہ جاری کر دیا، ابتدائی مسودہ رائے عامہ کیلیے ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا۔

موجودہ مسودے کیمطابق میرٹ میں پیشہ ورانہ اہلیت، قانون کا علم، قابلیت، ججز کیے میرٹ میں امیدوار کی ساکھ اور دباؤ سے آزادی بھی شامل ہوگی۔

مسودے کیمطابق ججز کی نامزدگیوں میں وکلاء اور سیشن ججز کی مناسب نمائندگی ہونی چاہیے، سپریم کورٹ میں تقرری کیلیے تمام ہائی کورٹس کی مناسب نمائندگی کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔

جوڈیشل کمیشن کے مسودے کیمطابق سپریم کورٹ میں تقرری ہائی کورٹس کے 5 سینئر ترین ججز سے ہونی چاہیے، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری 3 سینئر ترین ججز سے ہوگی۔

موجودہ مسودے کیمطابق جوڈیشل کمیشن میں تمام ناموں پر غور کرنے کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہو گا، جوڈیشل کمیشن کے 2010 کے رولز کو ختم کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply