سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لیے میدان تیار

0
133
سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لیے میدان تیار

ہاٹ لائن نیوز : سپریم کورٹ بار کے سالانہ الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ 5 نشستوں پر مدمقابل ہیں۔

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے میدان سج گیا، لاہور میں سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل 15 منٹ تاخیر سے صبح 8:30 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہیگا۔

سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں 4 ہزار 21 ووٹرز ووٹ کا حق استعمال کریں گے، سب سے زیادہ 1 ہزار 414 ووٹرز کا تعلق لاہور سے ہے۔

سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں 5 نشستوں پر 17 امیدوار میدان میں ہیں۔

Leave a reply