سپریم کورٹ آف پاکستان سے کمپیوٹرز چوری

0
163
سپریم کورٹ آف پاکستان سے کمپیوٹرز چوری

ہاٹ لائن نیوز : سپریم کورٹ آف پاکستان سے کروڑوں روپے مالیت کے 2 کمپیوٹرز چوری ہو گئےہیں۔

ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پر تھانہ سیکرٹریٹ میں کمپیوٹر سسٹم چوری کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے مطابق سپریم کورٹ نے نجی کمپنی سے 131 کمپیوٹرز خریدے تھے۔

ایس ڈی پی نیٹ ورک نے کہا کہ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کمپیوٹرز کو تیسری منزل کے کمرے میں منتقل کیا گیا جہاں سے وہ چوری ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ 2 نئے کمپیوٹر وہاں نہیں تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق نئے کمپیوٹرز میں سی پی یو اور ایل سی ڈیز شامل ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں میں 2 ملازمین فیصل خان اور زاہد اقبال کو مشکوک حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا، چوری ہونے والے دونوں کمپیوٹرز کی مالیت 6 لاکھ روپے ہے۔

زاہد اقبال سیکرٹری ٹو چیف جسٹس کے ڈرائیور ہیں جبکہ فیصل خان سپریم کورٹ میں نائب قاصد کے عہدے پر تعینات ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکےمعاملےکی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Leave a reply