سویڈن کابیروت میں سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : سویڈن نے بیروت میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سویڈش حکام کا کہنا ہے کہ لبنان میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ غزہ کی جنگ کے وسیع تر تنازعے کی شکل اختیار کرنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ساتھ ہی سویڈن نےاپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
سویڈن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سفارتی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بیروت چھوڑ کر قبرص چلے جائیں، سفارت خانے کو عارضی طور پر منتقل کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ فیصلہ ابتدائی طور پر اگست کے مہینے کے لیے کیا گیا ہے، سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر منتقلی میں توسیع کی جا سکتی ہے۔









