سویڈن میں قرآن کی بیحرمتی کرنےوالےعراقی کو گولی ماردی گئی

ہاٹ لائن نیوز : فائرنگ کے نتیجے میں سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنےوالے عراقی سلوان مومکا کو ہلاک کردیا گیا۔
سلوان مومکا نامی 38 سالہ عراقی شخص نےسویڈن میں سال 2023ء میں کئی بار قرآن پاک کی بیحرمتی کی ،جسکی وجہ سے سویڈن سمیت دیگر اسلامی ممالک میں بھی کافی تنازعات پیدا ہوئے تھے۔ مومکا 2018 میں سویڈن آیا تھا ، جسے 2021 میں تین سالہ رہائشی اجازت نامہ بھی دیا گیا تھا۔
سویڈن کے حکام کے مطابق ، اسٹاک ہوم کے قریب واقع ایک قصبے میں فائرنگ ہوئی ، جسکے بعد پولیس کو طلب کیا گیا جہاں انہیں سلوان ممیکا کی گولی لگی لاش ملی ۔









