سوہا علی نے پیلی کوٹھی چھوڑنے کی وجہ بتا دی

0
223
سوہا علی نے پیلی کوٹھی چھوڑنے کی وجہ بتا دی

سوہا علی نے پیلی کوٹھی چھوڑنے کی وجہ بتا دی

ایک حالیہ انٹرویو میں معروف اداکارہ سوہا علی سے جب سوال پوچھا گیا کہ آپ ڈراؤنی فلم میں کام کر رہی ہیں تو کیا آپ خود بھی بھوت پریت پر یقین رکھتی ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ میں نے اس کا بہت نزدیک سے مشاہدہ کیا ہے۔ یہ واقعہ میری فیملی کے ساتھ ہوا اور میں خود بھی اس کی گواہ ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ جب ہماری رہائش پیلی کوٹھی میں تھی تو ہماری ایک بزرگ خاتون کو بھوت نے طمانچہ مارا، جس کا نشان بھی ان کے گال پر واضح تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ خوفناک معاملہ سامنے آنے کے بعد ہم نے جلدی سے اپنا سامان سمیٹا اور پتوڈی بنگلے میں منتقل ہو گئے جو کہ یہاں سے قریب ہی تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد ہم نے پھر کبھی بھی مڑ کر پیلی کوٹھی کو نہیں دیکھا وہ اب ایک کھنڈر بن چکی ہے اور اب تک وہاں کوئی بھی آباد نہ ہو سکا۔

Leave a reply