“سونے کے شوقین خبردار! قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری”

0
30
"سونے کے شوقین خبردار! قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری"

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 2,300 روپے اضافے کے بعد 528,562 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,972 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 453,156 روپے ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونا 5,300 روپے مہنگا ہوا تھا، جبکہ دوسرے روز اس میں 1,500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ اس طرح گزشتہ تین روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 9,100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a reply