
ہاٹ لائن نیوز : جب آپ صبح اٹھ کر آئینے میں دیکھیں گے تو آپ کو اپنے چہرے پر جھریاں نظر آئیں گی جو رات بھر سونے سے بنتی ہیں۔ انہیں طبی زبان میں سلیپ رینکلز کہتے ہیں۔
اس طرح کی جھریاں عارضی ہوتی ہیں لیکن عمر کے ساتھ جلد کی لچک کم ہونے سے یہ مستقل ہو جاتی ہیں۔
جب آپ پہلو یا پیٹ کےبل سوتے ہیں تو آپکے چہرے پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ ان پوزیشنوں پر سوتے وقت، کشش ثقل آپ کے چہرے کو تکیے میں دبا دیتی ہے، جس سے جلد کے سکڑنے اور پھیلنے کے ساتھ ہی جلد کو عارضی نقصان پہنچتا ہے۔
جوانی میں یہ جھریاں بیداری کے بعد ختم ہو جاتی ہیں۔ لیکن عمر کے ساتھ یہ عارضی جھریاں آہستہ آہستہ مستقل ہو جاتی ہیں کیونکہ جلد کی لچک کم ہو جاتی ہے۔









