
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں نئی بلند ترین سطحیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 15 ہزار 200 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جو 13 ہزار 31 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس قیمت میں 152 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 4565 ڈالر تک جا پہنچی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جب فی تولہ نرخ میں 16 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔









