
ایک دن کی کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں دوبارہ نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 9 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 802 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 91 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 923 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔









