
سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہو کر نئی قیمت 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نرخ 3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے ہو گئے ہیں۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد فی اونس نرخ 4198 ڈالر تک نیچے آ گئے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ نرخ بدستور 6072 روپے پر برقرار ہیں۔








