
ملکی اور عالمی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو حالیہ تاریخ کی تیسری بڑی کمی قرار دی جارہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری دن فی تولہ سونا 9 ہزار 100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے پر آگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 799 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے مقرر ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کا ریٹ کم ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 91 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 83 ڈالر پر آگیا۔
قیمتی دھات چاندی کی قیمت میں بھی کمی جاری ہے۔ فی تولہ چاندی 209 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 313 روپے تک پہنچ گئی۔









