
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 3,500 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,001 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 51 ہزار 474 روپے ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 35 ڈالر بڑھ کر 3,890 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔