
ہاٹ لائن نیوز : بھارتی اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو ریل شیئر کی ہے جس میں پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ ایک بچے سےملاقات کررہے ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے ویڈیو کلپ میں نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ننھے مداح کے پاس پہنچ کر آٹوگراف دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ نسیم شاہ نے بچے سے کہا، میں بابر اعظم کا آٹو گراف بھی دے سکتا ہوں۔
بالی ووڈ اداکارہ سونم باجوہ نے نسیم شاہ کے ہمدردانہ رویے کو سراہتے ہوئے انہیں سفید دل والے ایموجی کے ساتھ ’بہت کیوٹ قرار دیاہے۔