سولہ سالہ نوجوان نے اسپیس ایکس کے بعد معروف مالیاتی کمپنی میں ملازمت حاصل کر لی

0
264
سولہ سالہ نوجوان نے اسپیس ایکس کے بعد معروف مالیاتی کمپنی میں ملازمت حاصل کر لی

ایک 16 سالہ باصلاحیت نوجوان نے ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے شعبے میں کم عمری میں شاندار کامیابیاں حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ کائران قاضی، جو بنگلا دیشی نژاد امریکی شہری ہیں، نے صرف 14 سال کی عمر میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سانتا کلارا یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا۔ وہ یونیورسٹی کی 172 سالہ تاریخ کے سب سے کم عمر گریجویٹ قرار پائے۔

تعلیم مکمل کرنے کے فوراً بعد، جولائی 2023 میں، کائران نے اسپیس ایکس میں بطور سافٹ ویئر انجینئر کام کا آغاز کیا، جہاں انہوں نے اسٹار لنک سیٹلائٹس کے سافٹ ویئر ڈیزائن میں اہم کردار ادا کیا۔ اپنی عمر کے لحاظ سے یہ ایک غیر معمولی کامیابی تھی، جس نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ان کا نام نمایاں کر دیا۔

دو سال تک اسپیس ایکس میں کام کرنے کے بعد، کائران نے اب کیریئر کےاگلے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔ اس بار انہوں نےٹیکنالوجی کے مرکز سیلیکون ویلی کیبجائے مالیاتی دنیاکےمرکز وال اسٹریٹ کا رخ کیا ہے۔ وہ اب Citadel Securities میں کوانٹیٹیٹو ڈویلپرکےطور پر کام کرینگے۔

Leave a reply