سولر پینلزصارفین کے لیے گراس میٹرنگ پالیسی متعارف کرانے پر غور

0
219
سولر پینلزصارفین کے لیے گراس میٹرنگ پالیسی متعارف کرانے پر غور

ہاٹ لائن نیوز : حکومت نیٹ میٹرنگ کو ختم کرنے اور سولر پینل کے صارفین کے لیے گراس میٹرنگ پالیسی متعارف کرانے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے گراس میٹرنگ کی نئی پالیسی کے حوالے سے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کر دیا ہے اور اس پالیسی کو متعارف کرانے کی وجہ ملک میں بجلی کی قیمتوں کے بحران پر قابو پانا ہے۔ تاہم، گراس میٹرنگ کے بارے میں حکومت کی طرف سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے واضح کیا ہے کہ حکومت کا نیٹ میٹرنگ کو ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Leave a reply