سولرپینل بنانےوالی بڑی کمپنی میں آگ لگنےسےپیداوار متاثر

0
273
سولرپینل بنانےوالی بڑی کمپنی میں آگ لگنےسےپیداوار متاثر

ہاٹ لائن نیوز : چین میں سولر پینل بنانیوالی ایک بڑی کمپنی میں آگ لگنے سے پیداوار بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ چین کےصوبے شینگژی میں گنکو کمپنی کے پلانٹ میں لگنے والی آگ سےبڑے پیمانے پر نقصان ہواہے۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ آگ سے ہونیوالا نقصان اس قدر ہے کہ موجودہ سال کے دوران پیداوار متاثر ہوگی۔

جنکو سولر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کو اس کے سلیکون ویفر سلائسنگ اور سولر سیل مینوفیکچرنگ ورکشاپس میں آگ لگ گئی جس سے پیداوار متاثر ہوئی ہے اور مالیاتی پوزیشن بری طرح متاثرہوگی۔

جنکو سولر نے کہا ہے کہ ویفر اور سیل کی پیداوار کو دیگر ورکشاپس میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ کمپنی اس بات کو یقینی بنانیکی کوشش کر رہی ہے کہ پیداواری عمل زیادہ متاثر نہ ہو۔ کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تاحال اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی۔

Leave a reply