سوشل میڈیا کا استعمال ؛ سرکاری ملازمین کے لیے گائیڈ لائنز جاری

0
163
سوشل میڈیا کا استعمال ؛ سرکاری ملازمین کے لیے گائیڈ لائنز جاری

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بولنے پر پابندی عائد کر دی، سرکاری ملازمین کیلیے ہدایات جاری کر دیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ رولز کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم حکومت کی اجازت کے بغیر کسی میڈیا پلیٹ فارم پر بات نہیں کر سکتا۔ شہریوں یا پریس کے ساتھ اشتراک نہیں کر سکتا۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین میڈیا یا سوشل میڈیا پر ایسی کوئی رائے یا حقائق کا اظہار نہیں کر سکتے جس سے حکومت کی ساکھ متاثر ہو، سرکاری ملازمین کو حکومتی پالیسی، فیصلوں، ملک کی خودمختاری، عزت و وقار کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

گائیڈ لائنز کیمطابق سرکاری ملازمین میڈیا پر ایسی بات نہیں کر سکتے جس سے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہوں اور نہ ہی سرکاری ملازمین کو اپنی غیر جانبداری برقرار رکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہونے والی کسی بحث پر تبصرہ کرنے کی اجازت ہے۔

مراسلے میں سرکاری ملازمین کو بتایا گیا ہے کہ تمام سروس گروپس سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین ہدایات پر عمل کرنے کے پابند ہیں اور ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ملازمین کے خلاف بدتمیزی پر کارروائی کی جا سکتی ہے۔

سرکاری اداروں کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لیے مسلسل نگرانی کرنی چاہیے اور تمام وفاقی سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری، محکموں کے سربراہان اور چیف سیکریٹریز کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہیے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ان ہدایات کا مقصد سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر پابندیاں عائد کرنا نہیں ہے۔ سرکاری ملازمین کو گورنمنٹ سرونٹ رولز 1964 کی پابندی کرنی چاہیے۔ میمورنڈم تمام سروس گروپس کے سرکاری ملازمین پر لاگو ہوگا۔

Leave a reply