سوشل میڈیا ٹرینڈ کی تقلید جان لیوا ثابت، کچے نوڈلز کھانے والا نوجوان جاں بحق

0
61

قاہرہ : سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک خطرناک ٹرینڈ کی پیروی نے ایک کم عمر لڑکے کی جان لے لی۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ نوجوان کچے نوڈلز کھانے کے بعد انتقال کر گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 23 اگست کو پیش آیا، جب لڑکے نے بیک وقت تین پیکٹ کچے نوڈلز کھائے۔ تھوڑی ہی دیر بعد اسے شدید پیٹ درد، الٹی اور کپکپی کی شکایت ہوئی۔ حالت بگڑنے پر فوری طور پر طبی امداد دی گئی، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ مقدار میں کچا یا پراسیسڈ کھانا کھانے سے نظامِ ہاضمہ پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جو بعض صورتوں میں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔

ماہرین اور والدین کی جانب سے بچوں کو سوشل میڈیا پر موجود غیر محفوظ ٹرینڈز سے دور رکھنے اور ان پر نظر رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Leave a reply