سوسےزائدامریکی انٹیلیجنس اہلکار برطرف

0
128
سوسےزائدامریکی انٹیلیجنس اہلکار برطرف

ہاٹ لائن نیوز : امریکی نیشنل انٹیلیجنس کےڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے کہا کہ مختلف انٹیلیجنس ایجنسیوں کے 100 سے زائد کارکنوں کو ایک محفوظ سرکاری چیٹ پر نامناسب گفتگو کرنیکے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس، ٹلسی گیبرڈ نےبتایا کہ یہ اہلکار ایک محفوظ چیٹ سسٹم کو، جو قومی سلامتی کیلیے مخصوص تھا، سنگین خلافورزی کرتے ہوئے اسے فحش اور غیراخلاقی گفتگو کیلیے استعمال کررہے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ ملازمین کی یہ حرکت بنیادی پیشہ ورانہ اصولوں کیخلاف ہے۔

تلسی گبارڈ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان سب کو برطرف کر دیا جائے اور انکی سکیورٹی کلیئرنس چھین لیجائے۔

Leave a reply