
ہاٹ لائن نیوز : سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، جن کی شدت 5.2 تھی۔
مینگورہ اور گردو نوح میں زلزلے کے بعد لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 207 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوات اور اس کے مضافات میں مینگورہ کے علاقے میں 4.3 ڈگری کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے اور زلزلے کا مرکز افغان تاجک سرحد پر تھا۔









