سوات میں مٹی کے بغیر پودے اگانے کا کامیاب تجربہ

ہاٹ لائن نیوز : زرعی تحقیقاتی مرکز، سوات نے ایروپونکس ٹیکنالوجی کے ذریعے پودوں کو اگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس کے ذریعے پلاسٹک کے پائپوں اور بالٹیوں میں پودوں کو اگایا جا سکتا ہے۔
زرعی ماہرین کے مطابق ایروپونکس ٹیکنالوجی کے ذریعے پودوں کی جڑیں مٹی میں معلق نہیں ہوتیں بلکہ ہوا میں جڑوں پر غذائی اجزا کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے جس سے پودے تیزی سے بڑھتے ہیں جبکہ پانی کااستعمال بھی کم سےکم ہوتاہے۔
آج کل اگر ہم دیکھتے ہیں کہ زمین کم ہو رہی ہے تو اب ہم بالکونی اور چھت میں باآسانی سسٹم لگا سکتے ہیں اور اس کی سبزیاں بھی روزمرہ کے استعمال کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
زرعی ماہرین کے مطابق ایروپونکس ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس میں سائیلج کا استعمال نہیں کیا جاتا، اس ٹیکنالوجی میں پودوں کی جڑوں کو زیادہ آکسیجن ملتی ہے جس سے وہ تیزی سے بڑھتے ہیں اور کسان کم وقت میں زیادہ پیداوار حاصل کرتے ہیں۔









