سوات میں غیرملکی سیاحوں کاداخلہ بند

0
162
سوات میں غیرملکی سیاحوں کاداخلہ بند

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا حکومت نے سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ روک دیا۔

حکام کیجانب سے یہ فیصلہ گزشتہ روز غیر ملکی سفارت کاروں پر حملے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

ذرائع کیمطابق انگلینڈ سے آنے والے جوڑے کو لنڈا چیک پوسٹ پر روکا گیا، دونوں میاں بیوی سوات کی سیر کے لیے آرہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوات میں غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے کو سڑک کنارے بارودی مواد نصب کرکے نشانہ بنانیکی کوشش کی گئی تھی۔

قافلے سے سیکیورٹی اسکواڈ سے تعلق رکھنے والی پولیس کی گاڑی دھماکا خیز مواد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جب کہ تمام سفارت کار محفوظ رہے۔

Leave a reply