
ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کیمطابق مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کیمطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہےجب کہ زلزلےکی گہرائی 110 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایاہے کہ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور افغانستان کی سرحد تھی۔









