
ہاٹ لائن نیوز : سوئی گیس کے سٹور سے 37 کروڑ روپے کے پائپ چوری کے معاملہ میں عدالت نے مانگا منڈی سٹور انچارج کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
اسپیشل جج سینٹرل ون نے ملزم تقدس بٹ کی بعد از گرفتاری ضمانت پر سماعت کی۔
محکمہ سوئی گیس کی جانب سے ضیاء السلام منج ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم سوئی گیس سٹور کا انچارج تھا،ملزم پائپ چوری میں ملوث نہیں ہے،ملزم پر کوئی جرم ثابت نہیں ہو سکا،ایف آئی اے نے ملزم کو بے بنیاد الزامات پر مقدمہ میں ملوث کیا لہذا عدالت ملزم کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔
وکیل سوئی گیس نے عدالت میں بتایا کہ ملزم سوئی گیس مانگا منڈی سٹور کا انچارج تھا، سٹور پر چوری کی تمام ذمہ داری انچارج پر عائد ہوتی ہے،سٹور میں لگے کیمروں میں پائپ گاڑیوں کے ذریعے لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے،ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں ہےلہذاملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت مسترد کی جائے۔









