سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی ریزورٹ میں بار میں دھماکا، 40 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

0
76
سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی ریزورٹ میں بار میں دھماکا، 40 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

سوئٹزرلینڈ کے معروف سیاحتی اور اسکی ریزورٹ کرانس مونٹانا میں ایک بار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، دھماکا ایک لگژری اسکی ریزورٹ کے بار میں اس وقت ہوا جب وہاں نئے سال کی تقریبات جاری تھیں۔ دھماکے کے فوراً بعد بار میں آگ لگ گئی جس کے باعث نقصان میں اضافہ ہوا۔
سوئس پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں میں سے بڑی تعداد کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کے مطابق متاثرین میں کچھ غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکا بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً ایک بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔ تاہم دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی طور پر اس واقعے کو کسی حملے سے نہیں جوڑا جا رہا۔
سوئس حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، جبکہ علاقے کو حفاظتی حصار میں لے لیا گیا ہے۔

Leave a reply