
ہاٹ لائن نیوز : جسٹس راحیل کامران کی طرف سے سنی اتحاد کو مخصوص نشستیں نہ ملنے سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ،سنی اتحاد کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
جسٹس راحیل کامران شیخ نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو سمری ارسال کر دی ہے،معاملہ ایک ہی نوعیت کا ہے اس لیے چیف جسٹس لارجر بینچ تشکیل دیں، پشاور اور سندھ ہائیکورٹ میں بھی لارجر بینچ بن چکا ہے، اظہر صدیق اور صاحبزادہ حامد رضا نے مخصوص نشستیں نہ ملنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہوا ہے۔









