
ہاٹ لائن نیوز : سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاجی کیمپ لگانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سپیکر نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر احتجاجی کیمپ لگانے سے روک دیا۔ سنی اتحاد کونسل نے پارلیمنٹ گیٹ نمبر 1 پر دھرنا دینے کی اجازت مانگی تھی۔
ذرائع کے مطابق سنی اتحاد تحریک انصاف کے بانی کی رہائی اور آپریشن عزم استحکام کیخلاف احتجاج کرنا چاہتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر احتجاجی کیمپ روک دیا۔









