
ہاٹ لائن نیوز : کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی میں انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کی۔ اس کارروائی کے نتیجے میں سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو جرمنی سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم حرم زمان بھٹہ پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔









