سندھ ہائیکورٹ: دودھ کے تمام نمونے غیر معیاری اور مضر صحت قرار

0
66
سندھ ہائیکورٹ: دودھ کے تمام نمونے غیر معیاری اور مضر صحت قرار

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ممبر انسپکشن ٹیم نے دودھ کے نمونوں کی کوالٹی رپورٹ عدالت میں پیش کی، جس میں تمام نمونے غیر معیاری اور انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دیے گئے۔

لیبارٹری رپورٹ کے مطابق درجنوں نمونے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو بھیجے گئے تھے، مگر کوئی بھی دودھ کا نمونہ معیار پر پورا نہیں اترا۔ عدالت نے رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔

اسی دوران کمشنر کراچی نے دودھ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی عدالت میں پیش کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری فارمز 200 روپے، ہول سیلرز 208 روپے اور ریٹیلرز 220 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کریں گے۔

Leave a reply