سندھ پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا

0
201
سندھ پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں پر حملے کے پیش نظر سندھ پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے اس حوالے سے آئی جی سندھ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت قابل مذمت ہے، پولیس اہلکاروں کی شہادت سے افسران اور جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔

ضیاء الحسن لنجار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Leave a reply