سندھ میں 3 سو یونٹ فری بجلی کا منصوبہ

0
235
سندھ میں 3 سو یونٹ فری بجلی کا منصوبہ

ہاٹ لائن نیوز :وزیراعلیٰ سندھ نےکہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کے 3 سو یونٹ تک بجلی مفت دینے کے وعدے پر سندھ حکومت کام کرے گی، انہوں نے کہا کہ لیبر کارڈ اور کسان کارڈ کا جلد اجرا کریں گے۔

اب وزیراعلیٰ نہیں بلکہ ورکر سندھ پر حکومت کرے گا، اب ورکرز تجاویز دیں گے، وہ دورے کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے صوبے کے ہر محلے اور ہر گاؤں میں پینے کا صاف پانی پہنچانے کا حکم دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے سندھ میں اکیس لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز ملے ہیں، 1 لاکھ گھر تعمیر ہوچکے جبکہ 6 لاکھ زیر تعمیر ہیں۔

Leave a reply