سندھ میں بارشوں کا امکان، شہریوں کواحتیاط برتنےکی ہدایت

0
258
سندھ میں بارشوں کا امکان، شہریوں کواحتیاط برتنےکی ہدایت

کراچی: خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔ یہ سسٹم 7 سے 11 ستمبر کے دوران سندھ پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے زیر اثر کراچی سمیت کئی شہروں میں ہلکی سے تیز بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں تیز بارش کی صورت میں نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

Leave a reply