سندھ میں ایچ پی وی ویکسین مہم میں توسیع، 59 فیصد بچیوں کو ویکسین دی جا چکی

0
125
سندھ میں ایچ پی وی ویکسین مہم میں توسیع، 59 فیصد بچیوں کو ویکسین دی جا چکی

کراچی: سندھ بھر میں ایچ پی وی (ہیومن پیپیلوما وائرس) ویکسین مہم کے ابتدائی مرحلے میں 59 فیصد بچیوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ باقی ہدف کے حصول کے لیے محکمہ صحت نے “کیچ اپ ڈیز” کا اعلان کیا ہے، جو 29 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ وہ اسکول جہاں 80 فیصد سے کم بچیوں کو ویکسین لگائی گئی، وہاں دوبارہ ویکسینیشن سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔ یہ سرگرمیاں اضافی بجٹ کے بغیر، موجودہ فیلڈ ٹیموں اور سپروائزرز کے ذریعے مکمل کی جائیں گی۔

ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مہم کی نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ مقررہ ہدف کو کامیابی سے حاصل کیا جا سکے۔

یہ اقدام بچیوں کو مستقبل میں کینسر جیسے مہلک مرض سے بچانے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

Leave a reply