سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جا سکتا

سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جا سکتا
عالمی بینک نے انڈیا کی طرف سے سندھ طاس معاہدے پر نظرثانی یا معطلی کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ایک بین الاقوامی دستاویز ہے، جس میں یکطرفہ طور پر معطلی یا ترمیم ممکن نہیں ہے۔
ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے کہا ہے کہ بینک کا کردار ثالث کا نہیں بلکہ سہولت کار کا ہے، اور معاہدے میں ایسی کوئی شق نہیں ہے جو معطلی کی اجازت دیتی ہو، انہوں نے کہا کہ معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی صرف پاکستان اور انڈیا کی باہمی رضامندی سے ہی ممکن ہے۔









