سندھ طاس معاہدہ بحال نہیں کریں گے

سندھ طاس معاہدہ بحال نہیں کریں گے
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کبھی بھی بحال نہیں کریں گے، ہم وہ پانی جو کہ پہلے پاکستان جا رہا تھا، نہر بنا کر اب یہ پانی راجستھان لے جائیں گے، پاکستان کو اب پانی نہیں ملے گا جو پاکستان کو پہلے مل رہا تھا، بین الاقوامی قوانین کے مطابق پانی پر زیریں علاقوں کا حق ہوتا ہے بین الاقوامی قوانین کے مطابق ان دریاؤں پر پاکستان کا حق ہے اور یہ پاکستان کے دریا ہیں، پاکستان کئی مرتبہ کہہ چکا ہے کہ سندھ طاس معاہدے میں یک طرفہ دستبرداری کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور پاکستان کے دریائی پانی کو روکنا جنگی اقدام تصور ہو گا، پہلگام میں چھبیس شہریوں کی اموات کا الزام پاکستان پر عائد کر کے انڈیا نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔









