سندھ حکومت کا بے روزگار نوجوانوں سے متعلق بڑا فیصلہ

0
216
سندھ حکومت کا بے روزگار نوجوانوں سے متعلق بڑا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : سندھ حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے انہیں آسان اقساط میں ای وی ٹیکسیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں ای وی ٹیکسی اسمبلنگ کمپنی کے حکام نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی۔

کمپنی حکام نے سندھ کے سینئر وزیر کو ماحول دوست ای وی ٹیکسیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

سینئر وزیر نے ٹرانسپورٹ سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ بینکوں سے رجوع کریں اور بے روزگاروں کو آسان اقساط پر ای ٹیکسی فراہم کرنے کے لیے مختلف فنانسنگ ماڈل تیار کریں تاکہ بے روزگار نوجوان پائیدار طریقے سے اپنی روزی روٹی کما سکیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ماحول دوست ای ٹیکسیاں سرسبز سندھ کے لیے سندھ حکومت کے عزم کے عین مطابق ہیں۔ یہ اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کا اقدام ہے۔

Leave a reply