سندھ حکومت معاشی اور شہری ترقی کے لیے پرعزم

0
168
سندھ حکومت معاشی اور شہری ترقی کے لیے پرعزم

صوبائی وزیر شرجیل میمن نےکہا کہ شاہراہ بھٹو صرف ایک سڑک نہیں بلکہ ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے، ایکسپریس وے مرکز کراچی اور موٹر وے کے درمیان اسٹریٹجک لنک ہے، ذوالفقار بھٹو ایکسپریس وےقومی شاہراہ تک بلاتعطل رسائی فراہم کریگی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ جدید ایکسپریس وے سے کاروبار، مسافروں اور صنعتوں کو یکساں فائدہ پہنچے گا، کراچی کی سڑکوں پر دباؤ کم ہوگا، ایندھن اور سفر کے وقت میں 50 فیصد تک کمی آئیگی جبکہ کراچی کو دھابیجی اور اسٹیل مل جیسے صنعتی مراکز سے ملایا جائے گا.

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہ بھٹو کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہائی اسپیڈ کوریڈور کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، بلاول بھٹو کی قیادت میں سندھ حکومت معاشی اور شہری ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

Leave a reply