
ہاٹ لائن نیوز : ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پیپلز پارٹی کے محمد آصف فاتح قرار پائے جس کے بعد پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی کی ایک اور نشست مل گئی۔
الیکشن کمیشن نے محمد آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے سر بلند خان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے جب کہ پی ایس 112 سے محمد آصف کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔








