سندھ اسمبلی میں نئے ارکان کی حلف برداری آج ہوگی

0
257
سندھ اسمبلی میں نئے ارکان کی حلف برداری آج ہوگی

ہاٹ لائن نیوز : آج نو منتخب سندھ اسمبلی کے پہلے اجلاس میں عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے ارکان حلف اٹھائیں گے جب کہ پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ ہوگی۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا جس میں اسپیکر سندھ اسمبلی نو منتخب اراکین سے حلف لیں گے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام نے سندھ اسمبلی کے نو منتخب ارکان کے پہلے اجلاس کے موقع پر سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ میں جی ڈی اے اور دیگر سیاسی جماعتوں نے کہا کہ آج حلف اٹھانے کی بجائے اسمبلی کے باہر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔

Leave a reply