سموگ کیس، عدالت عالیہ کے بڑے فیصلے

0
249

ہاٹ لائن نیوز : سموگ کےتدارک کےلئے درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت نے سموگ کے خاتمے کےلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کاروائی کا حکم دےدیا ۔

عدالتی حکم پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت کا کہنا ہے کہ لاہور میں بڑےمنصوبے شروع کرنے پر اعتراض نہیں مگرسموگ کےبڑھنے کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتآ ، لاہور دنیا میں سموگ کےحوالے سے دنیاکےپہلے نمبروں پر ہیں ، سموگ کےعدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر ڈی جی ماحولیات کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا ، محکمہ ماحولیات کے افسران فیکٹریوں سے ملے ہوئے ہیں ، عمل کرنے کی بجائے ڈپٹی کمشنرز کمروں میں بیٹھے رہتے ہیں ، ڈپٹی کمشنرز، تحصیلداروں اور پولیس انسپکٹرز کو دفاتر سے باہر نکال کر سموگ کےخاتمے کاٹارگٹ دیں ، کمشنر آفس میں سموگ ایمرجنسی مسیل بناکرروزانہ رپورٹس لی جائیں ، عدالت نے جرمانے کی رقم دو لاکھ روپے کی مگر صرف چند ہزار جرمانہ کرکے وہ بھی نہیں لیا جا رہا ۔

ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ عدالتی حکم پر بغیر ہیلمٹ اور ون وے پر چالان کیے جا رہے ہیں ۔

عدالت نے کہا کہ جب بھی کوئی حکم جاری ہوتا ہے اس کا اطلاق کمزور پر کیا جاتا ہے،ایک اشارے پر چار چار وارڈن موٹر سائیکل سواروں کے چالان کر رہے ہوتے ہیں،وارڈنز کو بتائیں دو چالان کریں ۔

Leave a reply