سموگ اور دھندکےباعث کینو کی پیداوار میں نمایاں کمی

ہاٹ لائن نیوز : سموگ اور دھند کے باعث رواں سال کینو کی پیداوار میں 55 فی صد کمی کاخدشہ ہے۔
ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ اگر نئی اقسام متعارف نہ کروائی گئیں تو تین سال میں کینو کی ایکسپورٹ رک جائیگی۔ سموگ اور دھند نے نہ صرف انسانوں کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار بھی متاثر ہوئی ہے۔ اس سال کینو کی پیداوار 35 فی صد کم ہوکر صرف 15 ملین ٹن رہنےکا امکان ہے۔









