سلنڈر دھماکہ؛ ماں بیٹی جاں بحق

0
128
سلنڈر دھماکہ؛ ماں بیٹی جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : گجرات کے نور پور محلے میں گھر میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں ماں اور اس کی بیٹی جاں بحق ہوگئیں، یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ رات کھانا پکاتے ہوئے پیش آیا۔

ریسکیو حکام کیمطابق دھماکے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق جب کہ بیٹی سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بدقسمتی سے متاثرہ کی بیٹی بھی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں سمیت 5 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی حالت کے بارے میں مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم ڈاکٹرز ان کا علاج کر رہے ہیں۔

Leave a reply