سلمان خان میری نقل کیا کرتے تھے، حسن جہانگیر

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ گلوکار حسن جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان اسٹیج پر اپنی شرٹ اتارنے کے انداز کی نقل کرتے تھے۔
گلوکار نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں حصہ لیا جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، فٹنس ، فیشن کے بارے میں بات کی۔
حسن جہانگیر نے بتایا کہ وہ اپنے عروج کے زمانے میں ہر میگزین سے نت نئے ڈیزائن اور انواع و اقسام کے کپڑے تلاش کرتے تھے اور لنڈا بازار سے کپڑے خریدتے تھے، پھر وہی کپڑے مشہور ہوتے چلے گئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت میں اسٹیج پر اپنی شرٹ اتارنے کا انداز متعارف کرایا جسے بعد میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سمیت ہر جگہ کاپی کیا گیا۔









