سلمان خان سے بھتہ مانگنے والا پکڑا گیا

0
186
سلمان خان سے بھتہ مانگنے والا پکڑا گیا

ہاٹ لائن نیوز : ممبئی پولیس بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی آمیز خط بھیجنے اور 5 کروڑ روپے بھتہ مانگنے کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اب اسے ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ ممبئی پولیس نے جمشید پور سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کیمطابق پولیس اہلکار نے بتایا کہ ورلی پولیس نے جمشید پور سے ایک شخص کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملزم کو تفتیش کے لیے ممبئی لایا جائے گا، تاہم پولیس کی ایک ٹیم کو گوہاٹی بھیجا گیا ہے۔

Leave a reply