سلمان اکرم راجہ کا استعفے پر بات کرنے سے گریز

0
220
سلمان اکرم راجہ کا استعفے پر بات کرنے سے گریز

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے معاملے پر میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران صحافیوں نے ان سے ان کے حالیہ استعفے کے بارے میں سوالات کیے۔ ایک صحافی نے پوچھا کہ انہوں نے استعفے کا اعلان کیا ہے، اس کی وجوہات کیا ہیں؟ جس پر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا، “ابھی میں اس معاملے پر بات نہیں کروں گا۔”

ایک اور سوال پر کہ انہوں نے ٹویٹر کے ذریعے استعفے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے مختصر جواب دیا: “نو کمنٹس”۔

اس موقع پر جب ایک صحافی نے یاد دہانی کروائی کہ وہ اس سے قبل بھی استعفے کا اعلان کر چکے ہیں مگر بعد ازاں واپس لے لیا تھا، تو انہوں نے یہی مؤقف دہرایا کہ وہ فی الوقت اس موضوع پر گفتگو نہیں کریں گے۔

Leave a reply